پاکستان کیساتھ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ایرانی ویمن ٹیم کی شاندار کارکردگی

تہران (ارنا) ایران کی 2 رکنی ویمن ٹیم نے پاکستان میں ہونے والی تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ میں سونے اور چاندی کے تمغے جیت لیے۔

پاکستان اوپن ٹورنامنٹ کا پانچواں ایڈیشن اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں 315 تائیکوانڈو کھلاڑی شریک ہیں جبکہ ایران کی ویمن ٹیم 2 تائیکوانڈو کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان گئی ہے

 53 کلوگرام وتٹ گروپ میں انٹرنیشنل چیمپئن ناہید کیانی قازقستان اور پاکستان کے کھلاڑیوں سے جیت کر فائنل میں پہنچ گئیں۔  ناہید کیانی اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کے بھی قریب ہیں۔

اسی ویٹ گروپ میں مبینا نعمت زادہ نے انڈونیشین اور سعودی تائیکوانڈو کھلاڑیوں کے خلاف جیت کر فائنل میچ تک رسائی حاصل کی۔

آل ایرانی فائنل میں، کیانی نے لگاتار دو راؤنڈ جیت کر 2-0 اور 3-1 کے اسکور سے گولڈ میڈل جیت لیا، جبکہ نعمت زادہ نے سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں۔  ایرانی ٹیم کی کوچ مینو مدح بھی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .