30 اکتوبر، 2023، 9:38 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85275827
T T
0 Persons

لیبلز

ھلال احمر خراسان رضوی کے سی ای او کہ اعلان

30 اکتوبر، 2023، 9:38 PM
News ID: 85275827
ھلال احمر خراسان رضوی کے سی ای او کہ اعلان

افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لیے 11 ٹرک بھیجے جا رہے ہیں۔

تہران (ارنا) ھلال احمر سوسائٹی خراسان رضوی کے سی ای او نے افغانستان میں زلزلہ کے متاثرین کے لیے عوامی امداد کے 11 ٹرک بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ عوامی امداد پیر 30 اکتوبر کو دوغارون بارڈر کے ذریعے بھیجی گئی۔

محسن ذاکریان نے افغانستان میں آنے والے متعدد زلزلوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایران کے عوام کی طرف سے افغانستان کے صوبہ ہرات میں زندی جان زلزلہ کے متاثرین کے لیے بھیجی گئی امداد کی چھٹی کھیپ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عطیہ کی جانے والی اشیاء میں خوراک، تیل، چاول، ڈبہ بند سامان، کمبل، صابن، قالین اور حفظان صحت کی اشیاء شامل ہیں جن کا مجموعی وزن 250 ٹن سے زیادہ ہے اور ان کی مالیت 100 ارب ریال سے زیادہ ہے۔

ھلال احمر سوسائٹی خراسان رضوی کے سی ای او نے گزشتہ دنوں ضروری بھیجے گئے سامان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے پانچ مراحل میں 450 بلین ریال مالیت کے760 ٹن سامان کے  29 ٹرک بھیجے گئے ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .