ایران کی ہانگژو پیرا ایشین گیمز میں دوسری پوزیشن،  ایرانی صدر کی مبارکباد

تہران (ارنا) ایران کے صدر نے چوتھے ہانگژو پیرا ایشین گیمز کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آنے پر ایرانی ٹیم کو مبارکباد دی۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، سید ابراہیم رئیسی نے ہانگژو میں پیرا ایشین گیمز کی میڈل رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آنے پر ایرانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ہانگژو میں پیرا ایشین گیمز کا چوتھا ایڈیشن اعزازات سے بھرپور رہا۔ ایران کے لیے باعث فخر ایتھلیٹس کے گروپ نے عزم اور حوصلہ کے ساتھ زبردست مقابلہ کیا اور اس قدر محنت اور یقین کے ساتھ کھڑے ہوئے کہ اس ایونٹ کے تمغوں کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہمارے پیارے ملک کا نام روشن کیا۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ میں  تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان لوگوں کو جنہوں نے خلوص اور مہارت کے ساتھ کھلاڑیوں کی تیاری کرائی اور اس اعزاز میں اپنا کردار ادا کیا۔

چین کے شہر ہانگزو میں منعقدہ چوتھے پیرا ایشین گیمز میں ایران کے کھلاڑی 44 گولڈ میڈل، 46 سلور میڈل، اور 41 برونز میڈل اور کل 131 میڈل جیت کر ان مقابلوں میں اپنا سب سے تاریخی نتیجہ ریکارڈ کرنے میں کامیاب ہوئے اور دوسرے نمبر پر رہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .