لیبیا کی پارلیمنٹ: اسرائیل کی حمایت کرنے والے ممالک کے سفیر ہمارے ملک سے نکل جائیں

تہران (ارنا) غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت اور انکے جرائم پر مغربی ممالک کی حمایت کرنے پر لیبیا کی پارلیمنٹ نے صیہونی حکومت کی حمایت کرنے والے ممالک کے سفیروں سے لیبیا چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لیبیا کی پارلیمنٹ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت کرنے والے ممالک کے سفیر جلد از جلد لیبیا سے نکل جائیں۔

لیبیا کی پارلیمنٹ نے اپنی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت کرنے والے ممالک کو تیل کی برآمدات بند کردی جائیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے۔

فلسطین کی تحریک مزاحمت نے 7 اکتوبر 2023 بروز ہفتہ غزہ (جنوبی فلسطین) سے تل ابیب اور اسرائیلی حکومت کے خلاف "الاقصی طوفان" کے نام سے ایک آپریشن شروع کیا ہے جس پر صیہونی حکومت اور اسکی حامی مغربی حکومتیں تلملاہٹ کا شکار ہیں۔  

اپنے دفاع کے بہانے اسرائیل کی مغربی حمایت عملی طور پر صیہونی حکومت کے لیے فلسطینی بچوں اور خواتین کے بہیمانہ قتل کو جاری رکھنے کے لیے لائسنس ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .