امان اللہ شاہنوازی نے بدھ کے روز چہارمحل اور بختیاری چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز، مائنز اینڈ ایگریکلچر کی میزبانی میں پاکستان کے بارے میں ایک کانفرنس میں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ایران کو سالانہ 500,000 ٹن پاکستانی چاول برآمد کرتا ہے۔ جبکہ ایران سے ہر سال ایک ارب ڈالر کا سامان پاکستان برآمد کیا جاتا ہے۔
ایران پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے سیکریٹری جنرل نے بھی دونوں ممالک کے درمیان 950 کلومیٹر مشترکہ سرحد کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ کراچی، گوادر، محمد بن قاسم اور کیٹی بندرگاہیں پاکستان کی اہم ترین بندرگاہوں میں سے ہیں، جو سامان کی درآمدات اور برآمدات میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
فہیمہ دھمردی یہ بات زور دے کر کہی کہ گزشتہ 2 برس کے دوران پاکستان کو ایران کی برآمدات میں میں 18% اضافہ ہوا ہے اور ان میں ٹائلیں اور سرامکس، معدنی ایندھن، معدنی تیل اور ان کی کشید کرنے والی مصنوعات، دودھ اور دودھ کی مصنوعات، انڈے اور شہد وغیرہ شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ