21 اکتوبر، 2023، 12:41 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85265587
T T
0 Persons

لیبلز

نتن یاہو کو روکا جائے، اسپین کی خاتون وزیر کی تاکید

تہران – ارنا اسپین کی ایک خاتون وزیر نے تاکید کی ہے کہ نتن یاہو کو فلسطینیوں کی منظم نسل کشی سے روکا جائے۔

 ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسپین کی وزیر مواسات  آئرن مونٹیرو (Irene Montero)  نے اپنے سوشل میڈیا کے ایکس (سابق ٹوئٹر) پیج پر ایک ویڈیو  جاری کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامن نتن یاہو کو روکا جائے ۔

اسپین  کی  وزیر مواسات  آئرن مونٹیرو نے مطالبہ کیا ہے کہ  غزہ میں  فلسطینیوں کی منظم نسل کشی سے اسرائیل کو روک کر انسانیت ، جمہوریت اور انسانی حقوق کی حفاظت کی جائے ۔    

 اسپین کی  وزیر مواسات نے کہا کہ جب ہمارے سامنے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہو، اور بات جنگی جرائم کی ہو تو اتحادی حکومت میں رقابت کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ وہ کام ہے جو ہم کرسکتے ہیں اور ہمیں پوری قوت کے ساتھ عمل کرنا چاہئے۔

اسپین کی وزیر نے کہا کہ انسانی حقوق کا دفاع ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نسل کشی کے سبھی ذمہ داروں کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگانا ضروری ہے۔

 اسپین کی سماجی حقوق کے وزیر آئیون بلارا (Ione Belarra) نے بھی اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شجاعت سے کام لیتے ہوئے، صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی روابط ختم کردے۔

 یاد رہے کہ  اسپین کی سومار(Sumar)  اور   پودموس (Podemos) پارٹیوں کے لیڈران نے میڈرڈ ميں اسرائیل مخالف مظاہروں میں شرکت کرکے   اپنے ملک کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی المیہ روکنے کے لئے اسرائیلی حکومت کے خلاف سخت اقدام کیا جائے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .