امریکہ نے ایران کے میزائل انڈسٹری سے وابستہ 19 افراد اور اداروں پر پابندی لگادی

نیویارک (ارنا) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی بنیاد پر ایران کے میزائل پروگرام پر پابندیاں ختم ہوتے ہی امریکی محکمہ خزانہ نے ایران، ہانگ کانگ، چین اور وینزویلا میں مقیم 11 افراد، 8 اداروں اور ایک بحری جہاز پر ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور ڈرون انڈسٹری کے ساتھ تعاون کے بہانے پابندیاں عائد کردی ہیں۔

اس بات کا اعلان بدھ 18 اکتوبر کو امریکی محکمہ خزانہ کے فارن اسیٹ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ  کے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گيا ہے۔ 

امریکی محکمہ خزانہ کے بیان کے مطابق، جن افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئي ہیں انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، ایران کی وزارت دفاع اور ذیلی اداروں کو میزائل اور ڈرون طیاروں کی پیداوار میں مدد فراہم کی ہے۔   

یہ پابندیاں ایسے وقت میں عائد کی گئي ہیں جب 18 اکتوبر 2023 سے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق وہ تمام پابندیاں ختم  ہوگئی ہیں جو اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کے تحت ظالمانہ طور پر عائد کی گئي تھیں۔ 

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .