امیر عبداللہیان کی تیونس اور موریطانیہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جده ( ارنا) ایران کے وزیر خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر تیونس اور موریطانیہ کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔

ان ملاقاتوں میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تفیصلی تبادلہ خیال کیا گيا۔

اس رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ نے انڈونیشیا، عراق، سعودی عرب، کویت، آذربائیجان ، پاکستان کے وزرائے خارجہ کے علاوہ قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ سے بھی ملاقات کی۔

 جدہ میں فلسطین کی صورتحال پر غور کے لیے  اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس ایران کے وزیر خارجہ اور صدر ایران کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں انجام پارہا ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .