14 اکتوبر، 2023، 9:39 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85257580
T T
0 Persons

لیبلز

عرب لیگ کا بیان مایوس کن ہے، وزير خارجہ

14 اکتوبر، 2023، 9:39 AM
News ID: 85257580
عرب لیگ کا بیان مایوس کن  ہے، وزير خارجہ

دمشق ( ارنا) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللھیان نے غزہ کی صورتحال کے بارے میں عرب لیگ کے بیان کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

دمشق میں اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان کا کہنا تھا کہ عرب لیگ کے بیان میں قاتل اور مقتول دونوں کو ایک ہی صف میں کھڑا کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب لیگ کا بیان انتہائی مایوس کن ہے اور ہم سجھتے ہیں کہ یہ ساری اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ کا موقف ہرگز نہیں۔ امیر عبداللھیان نے کہا کہ ایران اور عراق اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلائے جانے کی حمایت کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ نشست تہران یا کسی بھی اسلامی ملک کے دارالحکومت میں فوری طور پر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے فلسطینی عوام اور ان کی تحریک مزاحمت کی حمایت میں ٹھوس اور واضح بیان جاری کیا جانا چاہيے انہوں نے کہا کہ مبہم موقف اپنانے سے فلسطین اور مسجد الاقصی کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔ شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے اس موقع پر کہا کہ عرب ممالک میں پائے جانے والے اختلاف رائے سے ہم سب بخوبی واقف ہیں۔

انہوں نے کہا عرب لیگ کے بیان پر ہمارے تحفظات ہیں اور اس طرح کا بیان عرب ممالک کو فلسطین کی حمایت سے باز نہیں رکھ سکے گا۔ فیصل مقداد نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کی اصل ذمہ داری غاصب صیہونی حکومت پر عائد ہوتی ہے جو عرب سرزمینوں پر غاصبانہ قبضہ جمائے ہوئے ہے اور فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان مسئلہ فلسطین پر مشاورت کے لیے جمعے کو بیروت سے شام پہنچے ہیں۔ جہاں انہوں نے شام کے صدر بشار اسد سے بھی ملاقات کی ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .