اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کی میزبانی پر تہران کی آمادگی

تہران-  ارنا-  اسلامی تعاون تنظیم میں ایران کے نمائندے نے اس تنظیم کے سیکریٹیٹ کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ ایران او آئي سی کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔

        جدہ میں او آئي سی کے نمائندہ دفتر نے ایک خط میں ایرانی وزير خارجہ کی جانب سے او آئي سی کے سیکریٹری جنرل ابرہیم طہ کا، فلسطین کے سلسلے میں تعمیری تبادلہ خیال پر شکریہ ادا کیا اور اس کے ساتھ ہی لکھا ہے کہ ایران او آئي سی کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔

        واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے گزشتہ روز او آئي سی کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں فلسطینی کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا تھا اور انہيں یہ بھی اطلاع دی تھی کہ ایران فلسطین کے بارے میں او آئي سی کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کی میزبانی پر تیار ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کی مدد کے لئے اسلامی ممالک کی جانب سے فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .