9 اکتوبر، 2023، 10:17 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85253200
T T
0 Persons

لیبلز

لندن میں اسرائيلی سفارت خانے کے ساتھ  فلسطین کے حامیوں کا اجتماع

لندن ( ارنا) برطانوی عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد پیر کے روز لندن میں صہیونی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوکر طوفان الاقصیٰ آپریشن کی حمایت اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اظہار کیا۔

سخت حفاظتی اقدامات کے درمیان منعقد ہونے والی اس احتجاجی اجتماع کے شرکاء نے فلسطینی پرچم  اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں صیہونی حکام کی مذمت اور فلسطین کی آزادی کے لیے نعرے درج تھے۔

برٹش مسلم ایسوسی ایشن اور فلسطین یکجہتی مہم سمیت فلسطینی کے حامی گروپوں کی جانب سے منعقد کی گئی اس ریلی میں شریک مظاہرین نے غزہ اور بیت المقدس پر اسرائیلی حکومت کے حملے رکوانے، آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے اور مغربی ملکوں کی جانب سے اسرائیل سرپرستی اور حمایت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .