6 اکتوبر، 2023، 6:00 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85249440
T T
0 Persons

لیبلز

ایران دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پوری طری تیار ہے۔

   مسلح افواج کے سربراہ  جنرل باقری کا اعلان

تہران – ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری نے شام کے وزیر دفاع اور چیف آف آرمی اسٹاف کے نام اپنے پیغام میں، دہشت گردی اوراس کی جڑوں نیز اس کے عوامل کے خلاف زیادہ سنجیدہ مہم شروع کئے جانے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔

 ارنا کی رپورٹ کے مطابق  جنرل باقری نے شام کے وزیر دفاع اور چیف آف آرمی اسٹاف کے نام  اپنے پیغام میں  گزشتہ روز فوجی تقریب کے دوران  انجام پانے والےدہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ شامی فوج کے کیڈٹ کالج میں فوجی تقریب کے دوران دہشت گردوں کے ڈرون حملے نے جس ميں سیکڑوں فوجی اور عام شہری ، شہید اور زخمی ہوگئے، تکفیری دہشت گردوں کی انسانیت دشمن ماہیت اور ان کے حامیوں کی ذلالت ایک بار پھر آشکارا کردی ہے۔

   ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس مجرمانہ اقدام نے ایک بار پھر دنیا والوں کو دکھا دیا کہ دہشت گرد گروہوں سے سیاسی محرکات  کے تحت ایک حربے کے طور پر کام لیا جارہا ہے لیکن اس سے  دہشت گردی کے خلاف اقوام کا عزم و ارادہ کمزور نہیں ہوگا بلکہ دہشت گردوں کو جڑ سے ختم کرنے اور ان کےحامیوں کو شکست دینے کے لئے وہ اپنے ارادے میں زیادہ مصمم ہوں گی ۔

 انھوں نے اپنے پیغام میں کہا  ہے کہ ان وحشتناک جرائم کے لئے دہشت گردوں  کی حامی حکومتوں کو جواب دینا چاہئے۔   

 اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کےسربراہ جنرل محمد باقری نے  اپنےپیغام ميں لکھا ہے کہ وہ اس مجرمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہیں، شام کی قوم ، حکومت اور مسلح افواج کو تعزیت پیش کرتے ہیں، شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کے ساتھ زخمیوں کے لئے خدا وند عالم سے شفائے عاجل طلب کرتے ہیں اور دہشت گردی، اس کی جڑوں اور عوامل کے خلاف سخت ترین  مہم میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے مکمل تعاون کااعلان کرتے ہیں۔   

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .