27 ستمبر، 2023، 4:44 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85241050
T T
0 Persons

لیبلز

جنرل حاجی زادہ : رواں سال کے آخر تک مزید دو سیٹ لائٹ بھیجیں گے

تہران – ارنا- سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر نے نور سیٹ لائٹ خلا میں بھیجے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک مزید دو سیٹ روانہ کئے جائيں گے۔

http://irna_urdu/ ارنا کے دفاعی اور سیکورٹی امور کے خصوصی نامہ نگار کے مطابق جنرل امیر علی حاجی زادہ نے نور تھری سیٹ لائٹ خلا میں بھیجے جانے کے کامیاب مشن کے موقع پرکہا کہ نور تھری  سیٹ لائٹ  میں کیمرا بھی ہے اور وہ سگنل جمع کرنے کا کام بھی کرے گا۔

 انھوں نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ  ہم سیٹ لائٹوں کا ایک مجموعہ خلا میں بھیجنے کا پروگرام رکھتے ہیں، کہا کہ سال کے آخر تک مزید دو سیٹ لائٹ خلا میں روانہ کئے جائيں گے۔

  نورتھری سیٹ لائٹ سات اعشاریہ چھے کلومیٹرفی سیکنڈ کی رفتار سے، اور داغے جانے کے 500 سیکنڈ کے بعد 450 کلومیٹر کے مدار میں پہنچ گیا۔   

نور تھری سیٹ لائٹ اور اس کو لیجانے والے خلائي جہاز، دونوں کی ڈیزائننگ سپاہ پاسداران کے تحقیقاتی مرکز میں کی گئي ہے ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، اس سے پہلے نور ون اور نورٹو سیٹ لائٹ قاصد خلائی جہاز کے ذریعے خلا میں روانہ کرچکی ہے  

  ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .