5 جولائی، 2024، 5:28 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85530418
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی فوجی اڈے پر حزب اللہ کا حملہ

5 جولائی، 2024، 5:28 PM
News ID: 85530418
صیہونی فوجی اڈے پر حزب اللہ کا حملہ

تہران – ارنا – حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے الرمثا فوجی اڈے پر ایک بار پھر میزائل سے حملہ کیا ہے۔

 ارنا نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے کفرشوبا کی پہاڑیوں پر واقع غاصب حکومت کے الرمثا فوجی اڈے پر میزائل فائر کیا جو ٹھیک اپنے نشانے بر جاکر لگا ہے۔

اسی طرح القسام بریگیڈ نے بھی ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے شہر غزہ کے مشرق میں واقع الشجاعیہ علاقے میں صیہونی فوج کے ایک ٹینک کو تباہ کردیا ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ استقامتی فلسطینی محاذ میں شامل جہادی فلسطینی گروہوں بالخصوص القسام بریگیڈ اور سرایا القدس  نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے زمینی  حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک غاصب فوج کے درجنوں ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ جہادی فلسطینی گروہوں کے حملوں میں ہزاروں صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری طرف حزب اللہ لبنان نے بھی غزہ پر غاصب صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد حزب اللہ لبنان نے غزہ پر حملوں کا زور توڑنے کی غرض سے  شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی مراکز پر حملے  شروع کردیئے ۔

حزب اللہ لبنان کے وسیع میزائلی اور راکٹی حملوں نیز گولہ باریوں کے نتیجے میں شمالی مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقے میں صیہونی کالونیاں خالی ہوگئيں اور بہت سے غیر قانونی صیہونی کالونیوں کے آبادکاروں نے اعلان کیا ہے  کہ وہ جنگ ختم ہونے کے بعد بھی ان کالونیوں میں واپس نہیں جائيں گے

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .