5 جولائی، 2024، 4:45 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85530359
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں نسل کشی کے 273 دن پورے

5 جولائی، 2024، 4:45 PM
News ID: 85530359
غزہ میں نسل کشی کے 273 دن پورے

تہران - ارنا - غزہ کے محاصرے کی وجہ سے پیدا ہونے والی تباہ کن انسانی صورت حال کے درمیان اسرائیلی فوج مسلسل 273 دنوں سے غزہ پٹی پر ہوائی حملے اور گولہ باری کرکے عام شہریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

 غاصب صیہونی  فوج نے جمعہ کے روز  بھی غزہ پٹی کے مختلف علاقوں  پر وحشیانہ  حملوں اور بمباری کا سلسلہ جاری رکھا اور ان علاقوں میں بے گھر ہونے والے افراد  کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہيں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مسلسل نویں روز بھی الشجاعیہ کے محلے پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا

صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے  273 دنوں میں غزہ پٹی کے شمال میں قحط کا دائرہ دن بہ دن پھیلتا جا رہا ہے جس کی اصل وجہ سے انسانی امداد کی  ترسیل میں رکاوٹ پیدا کیا جانا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج کے توپ خانے  نے غزہ پٹی پر وحشیانہ حملے کے 273ویں روز رفح کے مشرق میں  واقع النصر، الفخاری اور الشوکہ قصبوں پر بمباری کی۔

غاصب صیہونی  حکومت کی فوج نے غزہ شہر کے مشرق میں الشجاعیہ محلے میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا اور ان میں سے متعدد کو تباہ کر دیا۔

اسی طرح صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے مشرقی غزہ پر بھیانک بمباری کی۔

فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے جمعہ کی صبح اعلان کیا کہ اس تنظیم  کے  عملہ نے  صیہونی حکومت کے ڈرون حملے میں شہید ہونے والے ایک اور زخمی ہونے والے 3 فلسطینی شہریوں کو مشرقی جبالیا میں واقع السکہ  میں منتقل کر دیا ہے۔

 خبروں کے مطابق شمالی غزہ میں واقع جبالیا  میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کے نتیجے میں ایک ہی  خاندان کے پانچ افراد شہید ہو گئے۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں  نے اسی طرح  غزہ کے علاقے الدرج پر بھی حملہ کیا اور غزہ کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق اس حملے میں  2 خواتین شہید اور متعدد لوگ  زخمی ہو گئے  جبکہ دو بچوں کی لاشيں اب بھی ملبے میں دبی ہيں ۔

صہیونی فوج نے غزہ کے شمال میں  واقع صوبہ  الوسطی کے بیت لاہیا پر گولہ باری کی ۔

صیہونی فوج نے اسی طرح  خان یونس کے جنوب مشرق میں ایک رہائشی مکان  پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔

45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر2023  سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .