ہانگژو سے ارنا کے خصوصی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق انیسویں ایشیائي کھیلوں کا تیسرا دن ایسی حالت میں اپنے اختتام کو پہنچا کہ ایران کی والیبال ٹیم نے فائنل میں چین کو شکست دے کرسونے کا تمغہ جیت لیا ۔ دوسری طرف ایران کے ترسٹھ کلوسے کم وزن کے تائیکوانڈو کے مقابلے میں ایران کے کھلاڑی علی رضا حسین پور نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
والیبال میں سونے کے تمغے کے ساتھ ایرانی کھلاڑیوں کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل پر چار درجہ ترقی کرکے دسویں نمبر پر پہنچ گئی ۔
ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ