کلچر اور آرٹ کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور

تہران (ارنا) ایران کے وزیر ثقافت نے دوحہ میں اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات اور بات چیت کی۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے وزیر ثقافت محمدمهدی اسماعیلی نے دوحہ میں منعقد ہونے والے اسلامی ممالک کے وزرائے ثقافت کے اجلاس کے موقع اپنے پاکستانی ہم منصب  جمال شاه سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دوطرفہ ثقافتی تعلقات کے فروغ اور ثقافتی تعاون کی ایک نئی یادداشت پر دستخط کرنے پر زور دیا گیا۔

 دونوں وزراء نے علامہ اقبال کے متعلق فلم کی تیاری میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی۔

اس موقع پہ محمدمهدی اسماعیلی نےکہا کہ کلچر اور آرٹ کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ  دینا بہت ضروری ہے۔

جمال شاه نے ایران کے وزیر ثقافت کو پاکستان میں ایرانی ثقافتی ہفتہ کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی اور  پاکستانی اسکولوں میں خطاطی اور بصری فنون سکھانے میں اسلام آباد کی دلچسپی کا اظہار کیا۔ 

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .