ایشیا بین الاقوامی تعلقات کا نیا ماڈل پیش کرنے کے قابل ہے، ایرانی وزیر خارجہ

نیویارک ( ارنا) ایران کے وزیر خارجہ نے "ایشین کوآپریشن ڈائيلاگ" کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایشیا کی بھرپور اور قدیم تہذیبیں ہمیں انصاف، جامعیت، مذاکرات، دوستی اور کثیرالجہتی پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کا نیا ماڈل بنانے کے قابل بناتی ہیں۔

 ارنا کے مطابق، حسین امیرعبداللہیان نے بدھ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر    ACD  کی صدارت سنھبالنے کے بعد اس فورم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا قدیم تہذیبوں اور ثقافتوں کا گہوارہ ہے۔

عبداللہیان نے یہ بات زور دے کر کہی  کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی صدارت کے دوران ACD کے اراکین اور سیکریٹریٹ کے ساتھ قریبی  رابطوں کے ذریعے اس فورم میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر ایشن کوآپریشن ڈائيلاگ فورم کی وزارتی کونسل کے 19 ویں اجلاس کی میزبانی کا اعلان اور رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کو اس میں شرکت کی دعوت دی۔ 

قابل ذکر ہے کہ ایران کے  وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 18ویں اجلاس کے موقع پر ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ (ACD) کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔ پچھلے 2 برس سے بحرین اس تنظیم کی صدارت کر رہا تھا۔

35 ممالک ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے رکن ہیں اور اس تنظیم کا سیکریٹریٹ کویت میں قائم ہے۔

ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ فورم 2001 میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد ایشیائی ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا، تجارتی اور مالیاتی منڈی کو وسعت دینا، ایشیا کو دنیا کے دیگر حصوں کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک طاقتور شراکت دار میں تبدیل کرنا اور عالمی سطح پر اثر انداز ہونے کے لیے ایشیا کے کردار کو فروغ دینا ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .