20 ستمبر، 2023، 12:02 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85233310
T T
0 Persons

لیبلز

 قرہ باغ میں جھڑپوں میں شدت پر ایران کی تشویش

 تہران – ارنا- ترجمان وزارت خارجہ نے قرہ باغ کے علاقے میں جھڑپو ں میں شدت آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقوں سے جنگ بندی سمجھوتے کی پابندی اور مسائل کو بات چیت سے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔  

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے قرہ باغ میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جھڑپوں میں شدت پر سخت تشویش ظاہر کی ہے ۔ انھوں نے دونوں فریقوں سے اپیل کی ہے کہ جنگ بندی سمجھوتے کی پابندی کریں اور مسائل کے حل کے لئے  بات چیت کا راستہ اختیار کریں۔  

 انھوں نے قرہ باغ کے مسئلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ  ایران قرہ باغ کو جمہوریہ آذربائیجان کا حصہ سمجھتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ  ایران سمجھتا ہے کہ  اس علاقے کے ساکنین کے کی سلامتی اور ان کے حقوق کی رعایت نیز مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کئے جانے کی ضرورت ہے۔  

 ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .