18 ستمبر، 2023، 11:09 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85232174
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ سے رہا ہونے والے 2 ایرانی شہری تھران پہنچ گئے

تہران ( ارنا ) ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے دوران رہا ہونے والے 2 ایرانی شہری چند منٹ قبل تہران پہنچ گئے۔

ارنا کے امور خارجہ کے نامہ نگار کے مطابق، "رضا سرہنگ پور" اور "مہرداد معین انصاری" ان 5 ایرانی شہریوں میں سے ہیں جنہیں قیدیوں کے تبادلے کے دوران رہا کیا گیا تھا۔

دونوں ایرانی شہریوں کو طے شدہ شیڈول کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ لايا گيا اور چند منٹ قبل انہیں لانے والا طیارہ تہران کے مہر آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتر گيا۔

اس کے علاوہ 3 دیگر ایرانی قیدیوں کو بھی رہا کر دیا گیا ہے جو امریکہ میں مقیم تھے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .