16 ستمبر، 2023، 7:28 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85229523
T T
0 Persons

لیبلز

   ترجمان وزارت خارجہ : مغرب والوں کی غیر تعمیری روش  خود ان کے مفاد میں نہیں ہے

تہران- ارنا- ترجمان وزارت خارجہ نے امریکا اور چند یورپی ملکوں کے غیر قانونی اور سفاراتی آداب کے منافی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر ہوگا کہ یورپی سیاستداں جلد سے جلد اس حقیقت کو قبول کرلیں کہ غیر تعمیری طرزعمل خود ان کے مفاد میں نہیں ہے۔

 ارنا کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے جمعے کی رات امریکا اور چند یورپی ملکوں کے  تازہ غیر تعمیری اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ بعض ملکوں نے جن کا ماضی انسانی حقوق اور خواتین کے تعلق سے پوری طرح  تاریک ہے، اسلامی جمہوریہ ایران میں فتنہ انگیزی کی ناکام کوشش کرتے ہوئے ایک غیر اہم سیاسی بیان جاری کیا اور تکراری  پابندیوں کا اعادہ کیا جن کی ناکامی ثابت ہوچکی ہے۔

 یاد رہے کہ امریکا اور چند یورپی ملکوں نے جمعے کو ایک مداخلت پسندانہ بیان جاری کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے بعض عہدیداروں، اداروں اور میڈیا ہاؤسز کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔  

 ترجمان وزارت خارجہ نے ان کے ان اقدامات اور مداخلت پسندانہ، نمائشی،ضحکہ خیز اور مکارانہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو حکومتیں، اپنے شہریوں، بالخصوص خواتین، اقلیتوں، رنگین فاموں ، مقامی  لوگوں اور مہاجرین کے ساتھ  بدترین تشدد سے کام لیتی ہیں اور بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی جو اس کا روز کا معمول ہے، کبھی بھی مذمت نہیں کرتیں، انہیں حق نہیں ہے کہ ایرانی قوم کے لئے مگر مچھ کے آنسو بہائیں  '

ناصر کنعانی نے بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ ایم کے او کے جرائم پیشہ اراکین کی میزبانی کرنے اور ان کے ملکوں میں ایم کے او کے اجلاسوں کے انعقاد کو ایرانی عوام کے انسانی حقوق کی حمایت میں ان کے دعووں کے جھوٹے ہونے کا سب سے بڑآ ثبوت قرار دیا۔

قابل ذکر ہے  کہ مغربی حکومتیں  ایم کے او دہشت گرد گروہ کے اراکین اور لیڈران کی ایسی حالت میں میزبانی کرتی ہیں کہ اس بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ نے  ایران اور عراق میں ہزاروں بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔

 ترجمان وزارت خارجہ نے  ان حکومتوں کے غیر قانونی اور غیر سفارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی سیاستدانوں کو جلد سے جلد اس حقیقت کو تسلیم کرلینا چاہئے کہ غیر تعمیری طرزعمل کا تسلسل ان کے مفاد میں ہرگز نہیں ہے لہذا انہیں ایران کی عظیم اور متمدن قوم نیز اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی اقتدار اعلی کے احترام  کی بنیاد پر ایسی نئی پالیسیاں اپنانے کی ضرورت ہے جو دو طرفہ مفادات اور سلامتی کی ضامن ہوں۔  

 ناصر کنعانی نے کہا کہ ظاہر ہے کہ ایران  کی صاحب بصیرت قوم، اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور سیکورٹی ادارے ایرانی عوام کے لئے سیکورٹی فراہم کرنے میں ، مغرب والوں کے معاندانہ اقدامات اور پروپیگنڈوں سے ہرگز متاثر نہیں ہوں گے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .