12 ستمبر، 2023، 12:19 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85226161
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے : امریکہ

نیویارک (ارنا) امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں اعلان کیا ہے کہ ایران سے قیدیوں کی رہائی کا عمل جاری ہے۔

نیویارک (ارنا) امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں اعلان کیا ہے کہ ایران سے قیدیوں کی رہائی کا عمل جاری ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے  تہران اور واشنگٹن کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے امریکی شہریوں کی رہائی کا عمل جاری ہےاور ہم ایران میں قید تمام امریکیوں کی رہائی تک کام جاری رکھیں گے۔

ساتھ ہی امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا۔

اس سے پہلے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں فریقوں کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کی بنیاد پر ہمیں امید ہے کہ قیدیوں کے تبادلہ بہت جلد انجام پائے گا۔ 

 ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے منجمد اثاثوں کی واگزاری کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے کے تحت ہمیں اب تک جو اقدامات دکھائی دیئے ہیں ہمیں  رقم کے تبادلے اور اس پر دسترسی کی پوری امید ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا میں آنے والی خبروں کے برخلاف ایران اپنے ریلیز ہونے والے اثاثوں کو اپنی منشا کے مطابق خرچ کرسکے گا۔

تہران اور واشنگٹن کے درمیان  قیدیوں کے تبادلے اور ایران کے منجمد اثاثوں کی واگزاری کا عمل شروع کرنے کا اعلان فریقین کے درمیان دو سال تک بالواسطہ بات چیت کے بعد گزشتہ ماہ اگست کے دوسرے ہفتے میں کیا گیا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .