8 ستمبر، 2023، 6:30 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85223022
T T
0 Persons

لیبلز

بورڈ آف گورنرس کے اجلاس سے پہلے ایران و روس کے نمائندوں کے مذاکرات

لندن- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے نمائندوں نے آئي اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس کے اجلاس سے قبل ویانا میں ملاقات کی ہے ۔

ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں روس کے مندوب میخائيل اولیانوف نے جمعہ کو  ایکس پر ایک بیان میں بتایا ہے کہ آئي اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس کے اجلاس سے پہلے اپنے ایرانی ہم منصب سے بات چیت کی ہے۔

آئي اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس کا آئندہ اجلاس، اگلے ہفتے پیر کے روز سے ویانا میں شروع ہو رہا ہے جس میں رکن 35 ملکوں کے نمائندے حصہ لیں گے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں ایران کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا ۔

آئي اے ای اے نے گزشتہ ہفتے رکن ملکوں کے سامنے ایک خفیہ رپورٹ پیش کی تھی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ ایران نے 60 فیصد یورینیم کے افزودگی کے عمل کو آہستہ کر دیا ہے ۔

کچھ مغربی ذرائع نے سفارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی قرارداد کا کوئي پروگرام نہيں ہے لیکن مشترکہ بیان کے امکان کو مسترد نہيں کیا گيا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے حکا م نے بورڈ آف گورنرس کے اجلاس میں مغرب کے غیر تعمیری رویہ کے ایران کی جانب سے کئے جانے والے تعاون پر ممکنہ اثرات کی جانب سے  بارہا خبردار کیا ہے ۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .