2 ستمبر، 2023، 9:21 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85218547
T T
0 Persons

لیبلز

ایشین جونیئر تائیکوانڈو، پہلے دن ایرانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

تہران (ارنا) ایران کے تائیکوانڈو ایتھلیٹس نے ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں 7 میڈل جیت کر شاندار آغاز کیا۔

12ویں ایشین جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ آج لبنان کی میزبانی میں بیروت کے نوفل نوہد ہال میں شروع ہوگئی ہے۔ اس چیمپئن شپ میں26 ممالک کے 285 تائیکوانڈو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

چیمپئن شپ کے پہلے دن ایران کی ٹیم کے 7 کھلاڑیوں نے 4 گولڈ، 1 سلور اور 2 برونز میڈل جیتے۔

غزال ہوشمند، نیوشا شادلو، امیر محمد رحمانی راد اور سید محمد متین حسینی نے گولڈ میڈل، مہدی رزمیان نے سلور، اور پرنیان نوری اور سینا رضا عل زادہ نے برونز میڈل حاصل کیے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .