سائبر اسپیس پر جاری ہونے والی بعض تصاویر سے یاک 130 تربیتی جنگی جیٹ طیاروں کی ایرانی فضائيہ میں شمولیت کی نشاندھی ہوتی ہے۔
تاحال کسی سرکاری عہدیدار نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ مذکورہ لڑاکا تربیتی طیاروں کی درآمد کا معاملہ پہلے بھی ایجنڈے پر رہا ہے ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ان طیاروں کی آمد یقینی ہوچکی ہے۔
ان تربیتی طیاروں کو نئے پائلٹوں کی تربیت کے لیے استعمال کیا جائے گا جو اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے لیے جدید ترین لڑاکا طیارے اڑائیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ میں یاک 130 طیاروں کا اضافہ روسی فیڈریشن کے ساتھ ہتھیاروں کی خریداری کے معاہدے کا حصہ ہے۔
آپ کا تبصرہ