ایران کی اپریل ۔ اگست 2023 میں19.3  ارب ڈالر مالیت کی 55.9 ملین ٹن نان پٹرولیم گڈذ کی برآمدات، محکمہ کسٹمز کی رپورٹ

تہران (ارنا) ایران کے محکمہ کسٹم کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پانچ مہینوں میں 19 ارب 30 کروڑ ڈالر مالیت کی 55 ملین 900 ہزار ٹن اشیا بیرون ملک برآمد کی گئی ہیں۔

ایرانی محکمہ کسٹمز کی رپورٹ کے مطابق اپریل ۔ اگست 2023 میں درآمد کی جانے والی اشیا کی مقدار 14.4 ملین ٹن تھی جس کی مالیت 24 ارب 20 کروڑ ڈالر تھی۔  

کسٹم اعلامیے کے مطابق 5 ارب 60 کروڑ ڈالر کے ساتھ چین، 3 ارب 50 کروڑ ڈالر کے ساتھ عراق، 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کے ساتھ متحدہ عرب امارات، 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کے ساتھ ترکی اور 84.5  کروڑ ڈالر کے ساتھ بھارت، ایران کے برآمدی سامان کی اہم منزلیں تھیں۔

درآمدات کے حوالے سے، 7 ارب 30 کروڑ ڈالر کے ساتھ متحدہ عرب امارات، 7 ارب 10 کروڑ ڈالر کے ساتھ چین، 2 ارب 50 کروڑ ڈالر کے ساتھ ترکی، 87.9 کروڑ ڈالر کے ساتھ جرمنی اور81.3  کروڑ ڈالر کے ساتھ بھارت، 5 بڑے ممالک ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں 91.3 کروڑ ڈالر کے موبائل فون درآمد کیے گئے جو کہ ملک کی کل درآمدی مالیت کے ٪ 3.77 کے برابر ہے۔

ایران کے ذریعے غیر ملکی ٹرانزٹ کی اہمیت اور اس میدان میں سہولت کاری کی پالیسی کو دیکھتے ہوئے، ایران سے غیر ملکی ٹرانزٹ میں ٪ 5.4  اضافہ ہوا اور یہ 6.2 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .