26 اگست، 2023، 10:01 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85211430
T T
0 Persons

لیبلز

ایشين چیمپئن شپ جاپان نے جیت لی ، ایران کی ٹیم رنر اپ رہی

جاپان کی قومی والی بال ٹیم ایران کے خلاف فائنل میچ میں 3-0 سے کامیابی حاصل کرکے ایشیائی چمپئن بن گئی۔

تہران (ارنا) ایشیائی والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں ایران اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہفتہ کی شام ارومیہ سٹی میں منعقد ہوا۔  اس موقع پر تاریخی شہر ارومیہ کا غدیر اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔  اس میچ کے پہلے سیٹ میں جاپانی ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یہ سیٹ 25-20 سے جیتنے میں کامیاب رہی۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہروز عطائی کی جانب سے کی گئی تبدیلیوں کے باوجود دوسرے سیٹ میں بھی جاپان نے  ایران پر برتری قائم رکھی اور اس بار 25-18 سے کامیابی حاصل کی۔

تیسرے سیٹ میں جاپان کی قومی ٹیم ایرانی قومی ٹیم کو زیر کرنے میں کامیاب رہی اور اس بار بھی 25-18 سے کامیابی حاصل کی اور چیمپین شپ 3-0 سے جیت لی۔

ایران کی قومی ٹیم نے ایشیائی والی بال چیمپین شپ میں رنر اپ کا اعزاز حاصل کیا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .