25 اگست، 2023، 10:05 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85209729
T T
0 Persons

لیبلز

رئیسی : ایران نے پابندیوں کو مواقع میں تبدیل کرکے پیشرفتہ توانائیاں اور صلاحیتیں حاصل کرلی ہیں

تہران- ارنا- صدر مملکت آیت اللہ رئیسی نے ایران کی پیشرفت وترقی  روکنے کے لئے تسلط پسند طاقتوں کے اقدامات کی ناکامی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران  نے پابندیوں کو مواقع میں تبدیل کرکے آج پیشرفتہ توانائیاں اور صلاحیتیں حاصل کرلی ہیں ۔

 ارنا کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید ابراہیم رئيس نے جمعرات کی شام جاہانسبرگ میں بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات میں کہا کہ تہران ڈھاکہ کے ساتھ روابط کے فروغ میں اپنی ترقی و پیشرفت کی صلاحیتیں اور تجربات شیئر کرنے کے لئے تیار ہے۔

انھوں نے اسی کے ساتھ بنگلادیش کو ترقی و پیشرفت کے راستے پر ڈالنے کے لئے ڈھاکہ حکومت کی کاوشوں کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی میں امریکا کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کی مکمل حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ، مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کو انسانی اور اسلامی فریضہ قراردیا۔

 بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بھی اس ملاقات میں برکس گروپ میں ایران کی رکنیت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سبھی اقتصادی، ثقافتی، سائنسی اور صنعتی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے میں اپنی دلچسپی کا اعلان کیا ۔

 بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اسلامی ملکوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش کے عوام مختلف مذاہب کے پیرو ہونے کے باوجود دوستانہ اورپرامن  ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں ۔   

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .