ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان: ایران کی فوجی ضروریات میں خود انحصاری کی شرح ٪ 90  ہے۔

تہران (ارنا) وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے کہا ہے کہ ایران کی فوجی ضروریات میں خود انحصاری کی شرح ٪ 90 ہے جبکہ ڈیفیس ٹیکنالوجی میں ایران دنیا کے 10 سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔

ارنا کے سیاسی نامہ نگار کے مطابق، ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے جمعرات کے روز ایک انٹرویو میں کہا: اسلامی جمہوریہ ایران نے کبھی بھی جنگ کا آغاز نہیں کیا۔ اس کے باوجود ایران اپنی آزادی اور سلامتی کے فیصلہ کن دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایران حالیہ برسوں میں ڈیفیس ٹیکنالوجی انڈسٹری کے میدان میں دنیا کے 10 سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔

بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے کہا کہ گزشتہ 45 سالوں میں ایران ایک درآمد کنندہ ملک سے ایک ایسے ملک میں تبدیل ہونے میں کامیاب ہوا جو اپنی فوجی ضروریات کا تقریباً ٪90 خود بناتا ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .