پاکستان کیبل کار حادثہ 2 ہزار میٹر کی اونچائي پر 8 لوگ پھنسے، امدادی آپریشن میں مسائل

اسلام آباد- ارنا- پاکستان کے خیبر پختونخوا میں کیبل کار کے تار ٹوٹ جانے کی وجہ سے 6 بچوں سمیت 8 لوگ زمین سے تقریبا 2 ہزار میٹر کی اونچائي پر پھنس گئے ہيں جنہیں بچانے کی کوشش جاری ہے۔

          پاکستانی ذرائع کے مطابق   کے خیبر پختونخوا کے  ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی کی یو سی بٹنگی پاشتو میں چیئرلفٹ پھنسنے کے حادثے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جس کے دوران ایک بچے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

 خبروں کے مطابق چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنےسے لفٹ دو پہاڑوں کے بیچ صبح 6 بجے سے پھنسی ہوئی ہے جس میں اسکول جانیوالے 6 بچے اور 2 اساتذہ  بھی پھنس گئے ہیں۔

          اس حادثے کی وجہ سے ہوا میں معلق 8  افراد کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن میں ایس ایس جی کی سلنگ ٹیم، پاکستان آرمی ایوی ایشن کےہیلی کاپٹر شریک ہیں، علاقے میں تیز ہوا کی وجہ سے امدادی مشن میں مشکلات پیش آ رہی ہے اور اندھیرا ہونے کے بعد مسائل سکتے ہيں۔

ریسکیو آپریشن میں انتہائی احتیاط برتی جارہی ہے کیونکہ ایک بچا ہوا کیبل کبھی بھی ٹوٹ سکتا ہے جس کے بعد پوری لیفٹ زمین پر گر جائے گي اسی لئے  رات کی تاریکی میں آپریشن جاری رکھنے کےلیے بھی مختلف آپشن زیر غور ہیں۔

خبروں کے مطابق چیئر لفٹ کے تین کیبل  ہیں جن میں سے دو ٹوٹ چکے ہیں۔  مقامی لوگ  لفٹ کو ایک پہاڑ سے دوسری طرف جانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .