22 اگست، 2023، 7:48 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85207127
T T
0 Persons

لیبلز

" خرم شہر" اور" حاج قاسم " اسٹریٹیجک میزائل مسلح افواج کے اسلحے میں شامل

تہران- ارنا-  صدر ایران آیت اللہ  سید ابراہیم رئیسی نے  " خرم شہر" اور " حاج قاسم" نامی اسٹریٹیجک میزائل مسلح افواج کی تحویل میں دینے کا حکم صادر کردیا۔

 صدر مملکت آیت اللہ  سید ابراہیم رئیسی نے منگل کو اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع کی تازہ ترین مصنوعات کی نمائش کا معائنہ کیا ۔ انھوں نے اس موقع پر ایک تقریب میں "  خرم شہر" نیز " حاج قاسم" اسٹریٹیجک میزائل ایران کی فوج اور  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کی تحویل میں دینے کا فرمان صادر کردیا۔ ا س تقریب میں ایران کے وزیر دفاع اور مسلح افواج کے کمانڈروں نے بھی شرکت کی۔

  صدر مملکت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے تقریب سے اپنے خطاب میں دفاعی صنعت میں ملک کی پیشرفت کو قابل تعریف بتایا اور اس صنعت سے وابستہ کارکنوں کی  قدردانی کی ۔ انھوں نے کہا امید ہے کہ  کہ دفاعی صنعت  کے کارکنوں  کی انتھک  محنت، ملک کے  عزت و وقار اور توانائي میں پہلے سے زیادہ اضافے کا باعث بنے گی۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .