فلسطین الیوم نیٹ ورک کے مطابق، فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے درجنوں امریکی اداروں، کلیساوں اور سنڈیکیٹس نے "نسل پرستی سے پاک معاشرہ" کے عنوان سے جامع اتحاد میں شمولیت اختیار کی۔
اپنی آفیشل ویب سائٹ پر، اس اتحاد نے دنیا بھر کے اداروں اور تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کے خلاف نسل پرست صیہونی حکومت کے جرائم کا مقابلے کی غرض سے معاشرہ سازی کریں۔
حال ہی میں امریکہ میں فلسطینی قوم کی حمایت کرنے والے بعض اداروں اور تنظیموں نے نیویارک میں صیہونی حکومت کی حمایت کرنے والی تنظیموں اور انجمنوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ صیہونی تنظیمیں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی بستیوں کی توسیع کے لیے امریکہ اور یورپ میں مالی امداد جمع کرتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ