ایران کی پٹرول انڈسٹری میں پہلے کیٹالسٹ کی پروڈکشن اور برآمد میں کامیابی

تہران ( ارنا)جلیل سالاری نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ آئل انڈسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور ریسرچ بیسڈ کمپنی کے تعاون کے نتیجے میں پٹرولیم کے شعبے میں پہلا کیٹالسٹ بنانے اور برآمد کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں

تہران ( ارنا) ایران کی نیشنل آئل ریفائننگ اینڈ ڈسٹریبوشن کمپنی کے سی ای او جلیل سالاری نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ آئل انڈسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور ریسرچ بیسڈ کمپنی کے تعاون کے نتیجے میں ہم پٹرول کے شعبے میں پہلا کیٹالسٹ بنانے اور برآمد کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔انکے مطابق ایک غیر ملکی کمپنی نے 21 ٹن کیٹالسٹ برآمد کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

جلیل سالاری نے کہا کہ ہم نے دشمن پر واضح کر دیا ہے کہ دباؤ کا کوئی اثر نہیں ہوتا اور کروڈ آئل کی پروسیسنگ اور مارکیٹنگ سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی ریفائننگ اور ڈسٹریبوشن کے لیے ہم صرف یورپی ممالک کے بازاروں تک محدود نہیں رہیں گے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .