انکا کہنا تھا کہ کسی ملک کی یکطرفہ قوت کا مظاہرہ برتری اور زیادہ خواہی کے سبب باہمی تعلقات میں زوال کا باعث ہوتا ہے۔
علی باقری اور برازیل کے نائب وزیر برائے امور افریقہ اور مشرق وسطی، کارلوس دو آرچی نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت کا بارہواں دور برازیل کے دارالحکومت میں منعقد کیا۔
اس ملاقات میں برازیل کے نائب وزیر خارجہ کے 3 معاونین سمیت متعدد ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ دو طرفہ اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور سائنسی تعلقات کا فروغ، ماحولیاتی مسائل، سیاحت کی توسیع، مختلف بین الاقوامی امور پر مشاورت اور پارلیمانی رابطوں میں اضافہ ان مذاکرات کے اہم نکات تھے۔
دیگر امور میں موجودہ تنازعات کو حل کرنے کے لیے کثیر الجہتی اور پرامن طریقوں پر زور، یکطرفہ پابندیوں کو مسترد کرنا اور ایک مستحکم اور ترقی پر مبنی نظم قائم کرنے میں BRICS جیسی کثیر جہتی تنظیموں کا کردار ان ملاقاتوں میں فریقین کے زیر بحث تھے۔
علی باقری اپنے دورہ برازیل میں متعدد حکومتی عہدیداروں، تھنک ٹینکس، میڈیا اور کاروباری شعبوں کی نمائندگی کرنے والے افراد سے بھی ملاقات کریں گے۔
آپ کا تبصرہ