پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے پرعمل درآمد میں کسی قسم کی تاخیر کو سختی سے مسترد کر دیا

اسلام آباد (ارنا) پاکستان کے وزیر خارجہ نے "IP" گیس منصوبے میں تاخیرکے بارے میں افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ایران سے پاکستان تک گیس پائپ لائن کی تکمیل کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کی توانائی کا مستقبل اور ہمارے عوام کی ضروریات کا انحصار ایرانی گیس پائپ لائن پر ہے۔

انہوں نے "IP" گیس پراجیکٹ کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان معاہدے میں کسی بھی قسم کی تعطل کی قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہمارا تعاون جاری ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید استحکام آیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل اسلام آباد حکومت کے ایجنڈے میں ہے اور پاکستان اپنے وعدوں کو پورا کرنے کا پختہ عزم رکھتا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ منصوبہ ایران اور پاکستان کے تعاون اور بات چیت سے مکمل ہوگا۔

انہوں نے گزشتہ سال اپنے ایران کے دورے، حسین امیرعبداللہیان کے گزشتہ ہفتے پاکستان کے دورے اور پشین مند کے سرحدی علاقے میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کی موجودگی میں سرحدی منڈی کے افتتاح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے ہمیشہ ایران کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، تہران کے ساتھ تعلقات خاص طور پر توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے لیے کوشاں ہے۔

"IP" پائپ لائن کی حمایت میں پاکستان کے وزیر خارجہ کا یہ بیان ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے اسلام آباد کے سرکاری دورے اور کراچی کے دورے کے چند روز بعد آیا ہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کے اپنے سرکاری دورے کے دوران حسین امیرعبداللہیان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے میں اہم بات چیت کی جس میں بلاول بھٹو زرداری نے اس منصوبے کی تکمیل کو دونوں ممالک کے مفادات کے تحفظ کا ضامن قرار دیا ۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .