9 اگست، 2023، 7:51 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85194470
T T
0 Persons

لیبلز

برطانوی سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی

9 اگست، 2023، 7:51 PM
News ID: 85194470
برطانوی سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی

تہران (ارنا) برطانوی سفیر سائمن شرکلیف کو ایران میں "صحافیوں کے دن" کے موقع پہ سوشل میڈیا ہینڈل پر مداخلت پسندانہ مواد کی اشاعت کی وجہ سے وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا۔

ایران کے وزارت خارجہ کے مغربی یورپ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ مذکورہ اقدام غیر ذمہ دارانہ اور سفارتی اصولوں سے ہٹ کر اندرونی معاملات میں مداخلت کی واضح مثال اور ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے آزادی اظہار کے بہانے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف لندن سے آپریٹ ہونے والے بعض میڈیا گروپ کے تخریبی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ایرانی عوام کے خلاف اپنے ناقابل دفاع ریکارڈ کے ساتھ۔ اسلامی جمہوریہ ایران پر تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

مغربی یورپ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ یہ اسلامی جمہوریہ ایران ہے اور ہم کسی کواس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری کو من مانے اقدامات سے نظر انداز کرے۔

سفارتی ضوابط کی اس خلاف ورزی کے جواب میں برطانوی سفیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ احترام پر مبنی  تعلقات برقرار رکھنے کی اپنے ملک کی خواہش پر زور دیا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .