ارنا کے مطابق فلسطین کے محکمہ صحت نے جنگ کے چارسو اٹھارویں دن اپنے بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ جارحیت میں 33 عام شہری شہید اور 134 زخمی ہوئے ہیں۔
اس بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والوں کی اس تعداد کو شامل کرکے سات اکتوبر سے اب تک غزہ پر صیہونی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 44 ہزار 282 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 880 ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ