5 اگست، 2023، 8:22 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85190164
T T
0 Persons

لیبلز

سب سے کم عمر کوہ پیما کا ایران کی بلند ترین چوٹی کو سر کرنے کا عالمی ریکارڈ

ساری (ارنا) ایران کے صوبے مازندران سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ بچے نے دماوند چوٹی کو سر کر کے ایران کی بلند ترین چوٹی کے سب سے کم عمر فاتح کے طور پر اپنا نام درج کرایا۔

ارنا کے رپورٹر کے مطابق، امل سے تعلق رکھنے والے آریوبرزان یوسف زادہ نے 7 سال 10 ماہ کی عمر میں اپنے والد، والدہ اور 10 سالہ کزن دینا غلامی کے ساتھ  دماوند کی 5,671 میٹراونچی چوٹی پر پہنچنے میں کامیابی حاصل کی ۔

آریوبرزان یوسف زادہ جو تقریباً 2 سال سے اپنے پیشہ ور کوہ پیما والدین کے ساتھ ، 1000 ۔ 4000 میٹر تک کی کوہ پیمائی کرکے اپنے آپ کو ذہنی اور جسمانی طور پر تیار کر رہے تھے، نے بتایا کہ ایران کی بلند ترین چوٹی کو فتح کرنا کئی سالوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

آریوبرزان یوسف زادہ نے کوہ پیمائی کو برداشت اور ہمت والے کھیلوں میں سے ایک بتایا۔

یہ ننھا مگر باہمت کوہ پیما، ایورسٹ اور دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے منصوبے بنارہا ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .