ایرانی وزیر خارجہ کا دورپاک ایران تعلقات کی پائيداری کی علامت ہے، راجہ پرویز اشرف

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے اسلام آباد ۔ تہران تعلقات کے فروغ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ حسین امیر عبدللہیان کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان پائيدار تعلقات اور تعاون کے فروغ کی علامت ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر  نے اسلام آباد ۔ تہران تعلقات کے فروغ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ حسین امیر عبدللہیان کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان پائيدار تعلقات اور تعاون کے فروغ کی علامت ہے۔

اسلام آباد (ارنا)  پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے جمعرات کی شام ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی قیادت میں آنے والے اعلی سطحی ایرانی وفد کے ساتھ ملاقات میں ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے کشمیر سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی بھرپور حمایت کی قدردانی کی۔

پاکستانی پارلیمنٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گيا ہے کہ راجہ پرویز اشرف نے ایران کے وزیر خآرجہ کے دورہ پاکستان کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دورہ دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان پائے جانے والے مضبوط رشتوں اور پائيدار تعاون کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، اقتصادی، توانائی، اور دفاعی شعبوں میں تعاون میں کافی پیشرفت کا مشاہدہ کیا گيا ہے۔

ایران کے  وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ ایرانی عوام پاکستان کو اپنا دوسرا وطن سمجھتے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے دیرینہ رشتوں کو مزید مضبوط بنائے جانے کے خواہاں ہیں۔ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا تھا کہ اقتصادی تعاون کا فروغ اور مشترکہ منصوبوں کی تکمیل دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .