گیس پائپ لائن پروجیکٹ کو پورا کرنا، ایران و پاکستان کے قومی مفادات میں ہے ، ایرانی وزير خارجہ

اسلام آباد- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے : پاکستانی ہم منصب کے ساتھ ایران سے گیس پاکستان پہنچانے کے لئے گيس پائپ لائن پروجیکٹ پر اہم گفتگو ہوئي ہے اور ہمارا یقین ہے کہ اس پروجیکٹ کو پورا کرنا دونوں ملکوں کے عوام کے لئے فائدہ مند ہے۔

          وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے پاکستان کے اپنے ہم منصب بلاول زرداری بھٹو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ تہران، ایران - پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ کو پورا کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔

          اس پریس کانفرنس میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا کہ قیدیوں کے تبادلے اور اسی طرح دونوں ملکوں کے ماہیگیروں اور ان کی کشتیوں کو چھوڑے جانے کے سلسلے میں کافی اچھی گفتگو ہوئي۔

           انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی آيت اللہ رئيسی کی پڑوسیوں پر توجہ کی پالیسی کے مطابق، مشترکہ مفادات کے لئے ایران کے ساتھ ہمہ گیر تعاون میں فروغ کے لئے پر عزم ہے۔

          بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز بھی اسلام آباد میں ارنا کے رپورٹر کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات میں دن بہ دن فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک علاقائي حالات پر حقیقت پسندانہ نظریہ رکھتے ہیں۔

          انہوں نے کہا: پاکستان ایران گيس پروجیکٹ کو پورا کرنے کا پابند ہے کیونکہ اسے اپنی انرجی کی سیکوریٹی کے لئے ضروری سمجھتا ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .