تعلقات میں فروغ اور سرحدوں پر سیکوریٹی، ایران و پاکستان کے وزرائے خارجہ کے مذاکرات کے اہم موضوعات

اسلام آباد- ارنا- ایران و پاکستان کے وزرائے خارجہ نے تجارتی تعلقات میں فروغ، قیدیوں کے تبادلے اور سرحدوں پر سیکوریٹی جیسے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

       اسلامی جمہوریہ  ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جمعرات کی دوپہر پاکستانی وزارت خارجہ میں اپنے ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

       اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے تجارتی تعلقات میں فروغ، قیدیوں کے تبادلے اور سرحدوں پر سیکوریٹی سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

       گزشتہ روز بھی ایرانی وزیر خارجہ کے معاون برائے معاشی امور مہدی صفری نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے بات چیت کی تھی۔

       اس ملاقات میں ہونے والے اتفاق اور تیار ہونے والے دستاویزات پر دستخط کئے جائيں گے۔

       دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ دو طرفہ ملاقاتوں کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

       یہ ایران کے وزیر خارجہ کا پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔ اس سے قبل وہ اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان گئے تھے۔

       ایرانی وزیر خارجہ اس دورے میں پاکستان کے وزیر اعظم، اسپیکر اور فوج کے سربراہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .