ایران کی جونئیر ریسلنگ ٹیم عالمی چیمپئن بن گئی۔

ایران کی نوجوانوں کی کشتی ٹیم عالمی جونئیرریسلنگ چیمپئن شپ میں 1 گولڈ ، 1 سلور اور 2 برونز میڈل جیت کرعالمی چیمپئن بننے میں کامیاب۔

تہران ( ارنا) استنبول (ارنا) جونیئر ریسلنگ کے عالمی چیمپئن شپ کے مقابلے 31  جولائی سے 2 اگست کے درمیان ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہوئے۔ مذکورہ مقابلوں میں 48 کلوگرام ویٹ میں پیام احمدی نے گولڈ، 71 کلوگرام ویٹ میں احمدرضا محمدیان نے سلور، 45 کلوگرام ویٹ میں علی رضا امیری نے برونزجبکہ 110 کلوگرام ویٹ میں امیر حسین عبدولی نے برونز میڈل حاصل کیے۔

ٹیم رینکنگ میں ایران نے 113 پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن شپ جیت لی اور آذربائیجان کی ٹیم 108 اور جارجیا کی ٹیم 96 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .