ایران کی تاریخی فتح

ایرانی خواتین کی جونئیر ویٹ لفٹنگ ٹیم نے 5 گولڈ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔

تہران (ارنا) ایران کی تین نوجوان کھلاڑیوں نے نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ایشین یوتھ اینڈ جونئیر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں 5 گولڈ، 2 سلور اور 1 برونز میڈل اپنے نام کر لیئے۔ایشین یوتھ اینڈ جونئیر چیمپئن شپ میں یہ ایران کی پہلی چیمپئن شپ ہے۔

ایرانی نوجوان کھلاڑیوں فاطمہ کشاورز، سیدہ غزالہ حسینی اور سیدہ ھانیہ شریفی نے 64 کلوگرام کیٹیگری میں گروپ A میں جگہ بنائی۔ ان مقابلوں میں سیدہ غزالہ حسینی 3 گولڈ کے ساتھ ایشین یوتھ اینڈ جونیئر کی چیمپئن بن گئیں۔ انہوں نے سنگل اسٹروک میں 81 کلو اور ڈبل اسٹروک میں 101 کلو ویٹ اٹھایا اور 182 کلوگرام کے مجموعی ریکارڈ کے ساتھ ایشین جونئیر کی 64 کلوگرام کیٹیگری کی چیمپئن بن گئیں۔

فاطمہ کشاورز نے ڈبل گولڈ میڈل بھی جیتا اور 111 کلوگرام ویٹ  اٹھا 197 کلوگرام کے مجموعی ریکارڈ تک پہنچ کر ایشین یوتھ کی 64 کلوگرام کیٹیگری کی چیمپئن بن گئیں۔ فاطمہ کشاورز نے ایک میچ میں سلور میڈل بھی حاصل کیا۔

جبکہ  72 کلوگرام ویٹ کے ساتھ سنگل ایونٹ میں چھٹے نمبر پر رہنے والی ھانیہ شریفی نے ڈبل ایونٹ میں 100 کلوگرام ویٹ  میں سلور اور برونز میڈل جیتے اور مجموعی طور پر 172 کلوگرام ویٹ  کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فال و کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .