26 جولائی، 2023، 8:22 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85182001
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کا ایٹمی بجلی کی پیداوار 20 ہزار میگاواٹ تک پہنچانے کا منصوبہ

ایران کے نیوکلیئر بجلی گھروں کی پیداواری صلاحیت 20 ہزار میگاواٹ تک ہونے کی توقع ۔

تہران (ارنا) ایران کے اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب کے فرمان کی روشنی میں ایران کے نیوکلیئر بجلی گھروں کی پیداواری صلاحیت کو 20 ہزار میگاواٹ تک کرنے کےمنصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

محمد اسلامی نے کابینہ کی میٹنگ میں کہا کہ ہماری اہم کامیابیوں میں سے ایک یہ ہے کہ ہم فاسفیٹ سے زرد کیک تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو ریڈیوایکٹو یورینیم کے ذخائر میں اضافہ ہے۔

انہوں نے بوشہر پاور پلانٹ کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بوشہر پاور پلانٹ ایران کے کامیاب نیوکلیئر بجلی گھر کی مثال ہے جو مسلسل 1020 میگاواٹ بجلی فی گھنٹہ پیدا کرتا ہے اور اس نے اب تک 59 ملین کلو واٹ بجلی پیدا کی ہے۔  

  ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .