ایران کے ساتھ نتیجہ بخش معاشی تعاون کے خواہاں  ہیں، لیبیا کی وزیر خارجہ

تہران- ارنا- لیبیا کی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ نتیجہ بخش معاشی تعاون کے خواہاں  ہیں۔

        لیبیا کی وزير خارجہ " نجلاء المنقوش" نے ایک فوٹو ٹویٹ کرکے لکھا ہے: 16 برسوں کے بعد لیبیا کے پہلے سرکاری وفد کے دورہ  ایران کے بعد میں اس ملک سے واپس جا رہی ہوں۔ میں نے اس دورے میں ایران کے صدر سید ابراہيم رئيسی اور اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبد اللھیان سے ملاقات کی۔

        انہوں نے لکھا ہے: ایرانی بھائيوں نے بہت گرم جوشی سے میرا استقبال کیا۔ اس ملک میں مختلف ثقافتی تاریخ کی علامتوں کا مشاہدہ کیا ۔  ہم ایران کے ساتھ نتیجہ بخش معاشی تعاون کے خواہاں  ہیں۔

واضح رہے ایرانی وزير خارجہ سے ملاقات کے بعد بھی لیبیا کی وزیر خارجہ محترمہ نجلا منقوش نے اپنے دورہ تہران کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا ملک تمام شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .