فضائیہ کی فوجی مشقوں کا پیغام، قومی مفادات کا تحفظ اور علاقائي تعاون میں استحکام ہے، فوج کے سربراہ

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے : فدائیان حریم ولایت، فضائی طاقت  فوجی مشقوں کا پیغام، ایرانی قوم کے مفادات کا تحفظ، علاقائي تعاون میں استحکام اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کے لئے غیظ و غضب کی آگ ہے۔

          ایرانی فوج کے سربراہ جنرل سید عبد الرحیم موسوی نے فدائیان حریم ولایت، فضائی طاقت  فوجی مشقوں کے موقع پر محرم کی تعزیت پیش کرتے  ہوئے کہا: خدا کا شکر ہے کہ  فوجی مشقوں کے دوران  دن اور رات میں کی جانے والی تمام مشقیں کامیابی کے ساتھ انجام دی گئيں۔

           انہوں نے کہا: ان فوجی مشقوں کا پیغام، خود مختاری، ارضی سالمیت، اسلامی انقلاب کے اعلی اہداف اور ایرانی قوم کے مفادات کا تحفظ نیز علاقائی تعاون میں استحکام  ہے اور یہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کے لئے غیظ و غضب کی آگ ہے ۔

          انہوں نے کہا: مسلح افواج کی ان مشقوں کا سب سے اہم نتیجہ، نفسیاتی اور جسمانی آمادگي میں اضافہ اور ارضی سالمیت و قومی مفادات پر حملے سے دشمنوں کو روکنا ہے۔

          انہوں نے امریکہ کی جانب سے علاقے میں کچھ جنگي طیارے اور بحری جنگی جہاز بھیجے جانے کے اعلان پر کہا: امریکی برسوں سے خام خیالی میں علاقے میں موجود ہیں اور آتے جاتے رہتے ہيں لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس علاقے میں امن، علاقائي ملکوں کے تعاون سے ہی پائدار ہوگا۔

جنرل موسوی نے زور دیا: غیر علاقائي طاقتوں کی موجودگي سے بد امنی اور علاقائي ملکوں اور عوام کو نقصان کے علاوہ کچھ حاصل نہيں ہوگا۔

          واضح رہے ایران کی فضائيہ کی  گیارہویں فدائیان حریم ولایت فوجی مشقوں کا آغاز " یا حسین " کے کوڈ کے ساتھ اصفہان کے انارک علاقے میں اتوار کے روز ہو گيا۔

                    ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .