16 جولائی، 2023، 9:22 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85171881
T T
0 Persons

لیبلز

بیرون ملک مقیم ایرانیوں کی حمایت کا بل منظور

حکومت ایران نے بیرون ملک مقیم ایرانیوں کی حمایت سے متعلق بل کی منظوری دے دی ہے۔

تہران- ارنا- حکومت ایران نے  بیرون ملک مقیم  ایرانیوں کو اندرون ملک سرمایہ کاری کی ترغیب دلانے اور ان کو ملکی تعلیمی اور تحقیقی اداروں میں ملازمتیں فراہم کرنے کی غرض سے بیرون ملک ایرانیوں کی حمایت کا بل حتمی منظوری اور بحث کے لیے پارلیمنٹ کو بھجوادیا ہے۔

 بل کے مطابق بیرون ملک مقیم ایرانیوں کی وطن واپسی میں سہولتیں فراہم کرنا اور ملکی ترقی اور پیشرفت کے لیے انکی صلاحیتوں اور مہارتوں سے استفادہ کرنا ناگزیر ضرورت ہے۔ بل میں کہا گيا ہے کہ اگرچہ اس معاملے پر بہت سے ماہرین اور اعلی حکام نے ہمشہ زور دیا ہے لیکن اس کے لیے قومی عزم ضروری ہے۔

وزارت خارجہ اور وزارت انصاف کے تعاون سے کابینہ کمیٹی کے منظور کردہ اس بل کے تحت مختلف شعبوں میں بیرون ملک مقیم ایرانیوں کی مشارکت میں اضافے کی غرض سے انہیں لازمی قانونی، عدالتی اور الیکٹرانک خدمات فراہم کی جائيں گي۔

 اس بل کے مطابق بیرون ملک ایرانیوں کی رفت و آمد، اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے قیام اور مشترکہ سرمایہ کاری منصوبوں میں خصوصی مراعات دی جائيں ‏گی ۔

ماہرین کو امید ہے کہ اس پر عملدرآمد کے نتیجے میں ملک کے ترقیاتی منصوبوں میں بیرون ملک مقیم ایرانیوں کی سرمایہ کاری اور شراکت داری میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ 

ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .