ایران کے پاس ہندوستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے پر کوئی پابندی نہیں ہے: امیرعبداللہیان

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے نے چابہار بندرگاہ کے اسٹریٹجک منصوبے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان مشترکہ اور دوستانہ تعاون کے پیش نظر بھارت کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوئی حد نہیں ہے۔           

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے بین الاقوامی امور کے نائب، بھارتی وزیر اعظم کے قومی سلامتی مشیر کے نائب برائے بین الاقوامی امور ویکرام میسری کے ساتھ ملاقات میں کہی۔

انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مکمل رکنیت سے بھارت کی حمایت پر  شکریہ ادا کراتے ہوئے دوطرفہ اقتصادی تعاون کی ترقی میں اس تنظیم کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے چابہار بندرگاہ کے اسٹریٹجک منصوبے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان مشترکہ اور دوستانہ تعاون کے پیش نظر بھارت کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوئی حد نہیں ہے۔

امیر عبداللہیان نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہم چابہار بندرگاہ اور شمال جنوب کوریڈور کے منصوبے کے فروغ میں تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز دیکھیں گے۔

ویکرام میسری نے بھی شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیپ پر مبارکبادی پیش کرتے ہوئے اس تنظیم میں ایران کی شمولیت کو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کا ایک نیا موقع قرار دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .