ایران کے باور ایئر ڈیفنس سسٹم کا  زیادہ بلندی پر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ/ باور اور ایس 300  نے مل کر متحارب اہداف کو نشانہ بنایا

تہران – ارنا – باور 373 اسٹریٹیجک  ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایران کی اقتدار 1403 فضائی دفاع کی مشقوں کے دوسرے مرحلے کے آخری حصے میں زیادہ بلندی پر اپنے ہدف کو نشانہ بناکر مارگرایا

ارنا  کے مطابق آج ایران کی اقتدار 1403 فضائی دفاع کی مشقوں کےدوسرے مرحلے کے  آخری حصے میں ایران کے اندر تیار کئے جانے والے باور 373 اسٹریٹیجک ایئر ڈیفنس سسٹم نے فرضی دشمن سے تعلق رکھنے والے زیادہ بلندی پر موجود ایک ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا کر مار گرایا۔   

 ان فضائی مشقوں کے ایک حصے میں مرکزی صحرا میں، فرضی دشمن کے ہیلی کاپٹروں کے حملے کے بعد ملک کے اندر تیار کئے جانے والے باور 373 ایئر ڈیفنس نے بہت ہی کامیابی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بناکر مار گرایا۔

ایران کے باور ایئر ڈیفنس سسٹم کا  زیادہ بلندی پر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ/ باور اور ایس 300  نے مل کر متحارب اہداف کو نشانہ بنایا

فضائی دفاع کی ان مشقوں میں ایس 300 اور ایران کے اندر تیار کئے جانے والے اسٹریٹیجک ایئر ڈیفنس سسٹم باور 373 نے   بلندی پر موجود فرضی دشمن سے تعلق رکھنے والے اہداف کا مل کر مقابلہ کیا اور انہیں مار گرایا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .