ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج بدھ کو اوپیک کے سیکریٹری جنرل، ہیثم الغیض سے ملاقات میں ان کے دوبارہ انتخاب کی مبارکباد دی اور اوپیک کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے نئے دور میں ان کی کامیابی کی آرزو کی۔
ڈاکٹرمسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم جس طرح کہ ملک کے اندر ملی وفاق، یک جہتی اور اتحاد کے قائل ہیں اسی طرح اپنے پڑوسی اور اسلامی ملکوں کے درمیان بھی برادری کے استحکام کی فکر میں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اوپیک کے اراکین کے درمیان مشترکہ پالیسی، یکساں نقطہ نگاہ اور سب کا ہم آواز ہونا بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔
صدر ایران نے اوپیک کو سیاسی کھیل سے دور رکھنے کو بنیادی اصول قرار دیا اور کہا کہ اوپیک کے ارکین کے درمیان تجربات اور کامیابیوں کا تبادلہ اور منڈی کا باہمی مشارکت سے اجتماعی مینیجمنٹ بھی ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ اوپیک کے اراکین کو ایسی روش اپنانے کی ضرورت ہے کہ ان کے اقدامات سے دوسرے اراکین کو نقصان نہ پہنچے۔
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اگر اوپیک کے اراکین متحد ہوں اور یک جہتی سے کام کریں تو امریکا اس کے کسی رکن پر نہ پابندی لگا سکتا ہے اور نہ دہی دباؤ ڈال سکتا ہے۔
اوپیک کے سیکریٹری جنرل ہیثم الغیض نے اوپیک میں ایران کے تعمیری کردار کی قدردانی کی اور کہا کہ ایران نے، اوپیک کے بانی رکن کی حیثیت سے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے ۔
ہیثم الغیض نے کہا کہ " ہماری کوشش ہے کہ اوپیک کے ارکین ایک کنبے کے اراکین کی طرح اجتماعی مفاد میں سوچیں۔
انھوں نے کہا کہ اس جذبہ تعاون کی تقویت اوپیک کے رکن ملکوں کے مستقبل کے لئے اہمیت رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے روابط بہتر ہونے سے اوپیک کی طاقت اور منڈی میں اس کا کردار بڑھا ہے۔
آپ کا تبصرہ